جنت مرزا نے ڈراموں میں کام کرنےسےکیوں انکارکردیا؟

0
145
جنت مرزا نے ڈراموں میں کام کرنےسےکیوں انکارکردیا؟

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نےکئی مشہور ڈراموں میں کام کرنیکی پیش کش کو کیوں مستردکردیا۔

ایک نجی ٹی وی شو سے گفتگو کرتے ہوئے ،جنت مرزانے وضاحت کی کہ انکے پاس ڈراموں میں کام نہ کرنیکی بہت سی وجوہات تھیں۔ ان کے بقول ، کراچی میں تقریبا تمام بڑے ڈراموں کی شوٹنگ کی جاتی ہیں، جبکہ جنت اور اسکا کنبہ فیصل آباد میں مقیم ہے۔ اسنے واضح کیا کہ اسکے والدین کراچی نہیں جانا چاہتے ہیں ، اور وہ اپنے کنبے سے دور رہنا پسند نہیں کرتےہیں۔

جنت نے اعتراف کیا کہ وہ ہوائی جہاز میں سفرکرنے سے ڈرتی ہیں،اور اسکے لئے کراچی آنا آسان نہیں،ڈرامہ پر دستخط کرنا ایک بڑی ذمہ داری ہے ، کیونکہ شوٹنگ میں کئی مہینوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ جنت نےکہا کہ وہ ابھی تک اتنے طویل مدتی پروگرام کیلئے تیارنہیں ہیں۔

Leave a reply