معصوم بچےکےقتل کامعاملہ 24 گھنٹوں میں حل

ڈیرہ اسماعیل خان میں ، اندھے قتل کامعاملہ حل ہوگیا ، پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر ایک بے گناہ بچے کے قاتلوں کوگرفتارکرلیا۔ ایس پی طیب جان کیمطابق ، اس قتل میں کوئی اور ملوث نہیں بلکہ بچے کے سوتیلے والد طاہر حسین اور بچےکی سگی والدہ کرن نکلے۔
پولیس کیمطابق ، واقعے کے بعد علاقے میں گھبراہٹ پھیل گئی ، لیکن تفتیش کے دوران ، سوتیلے باپ نے اس جرم کااعتراف کیا۔
مزید تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچے کی والدہ نے اسکی لاش عیدگاہ کےقریب رکھی تھی اور دونوں ملزم فرارہوگئےتھے۔









