ہندو مذہب اختیار کرنےوالی سیماحیدرکےہاں بیٹی کی ولادت

0
165
ہندو مذہب اختیار کرنےوالی سیماحیدرکےہاں بیٹی کی ولادت

ہاٹ لائن نیوز : سیما حیدر ، جو ہندوستانی نوجوانوں سچن مینا کے لئے پاکستان چھوڑگئی تھیں کےہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سیما حیدر کی ہندوستانی شہری سچن مینا کے ساتھ پہلی گفتگو 2019 میں ایک آن لائن شوٹنگ گیم پب جی پر ہوئی تھی۔ دونوں کے مابین پہلی ملاقات مارچ 2023 میں نیپال میں ہوئی تھی ، سیما حیدر نے مسلم مذہب کو چھوڑ دیا اور ایک ہندو مذہب اپنایا ، پھر دونوں کی شادی ہندو رواج کیمطابق ہوئی۔ بعدازاں ، دونوں مئی 2023 کو نیپال کے راستے ہندوستان میں داخل ہوئے ، اب سیما ہندوستان میں سچن کے ساتھ رہ رہی ہے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کیمطابق ، سیما حیدر نے منگل کی صبح 4 بجے گریٹر نوئیڈا کے کرشنا اسپتال میں ایک لڑکی کوجنم دیا ، سیما حیدر کے وکیل ، اے پی سنگھ نے کہا کہ ماں اوربیٹی دونوں کی صحت اچھی ہے۔

Leave a reply