عیدالفطر کی تعطیلات کااعلان کردیاگیا

متحدہ عرب امارات عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ فیڈرل اتھارٹی برائے ہیومن ریسورسز نے ایک سرکلر جاری کیا ہے ، جس میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کےشعبے کے لئے عیدالفطر کی تعطیلات پہلی سے 3 شوال تک ہونگی اور سرکاری دفاتر 4 شوال کو دوبارہ کھلینگے۔
اگر رمضان 30 دن کاہوا تو پھر 30 رمضان کی اضافی تعطیل ہوگی ، جس سے عیدالفطرتعطیلات کی مدت میں اضافہ ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عید تعطیلات کے بارے میں نجی شعبے کیلے کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے ، لیکن امکان ہے کہ سرکاری شعبے جیسی نجی اداروں میں تعطیلات دی جائینگی۔









