
ہاٹ لائن نیوز : ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے الزامات کو حقائق کےمنافی قراردیتے ہوئے کہاہےکہ یہ الزامات ادارےکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک کوشش اورسنگین جرم ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے الزامات کوحقیقت کےمنافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات منظم ادارےکی ساکھ کونقصان پہنچانیکے لئےکوشش اور سنگین جرم ہیں۔
540 ملین روپیہ ہیرپھیرپرعاطف محمد خان کو 8 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا ، ملزم کواختیارات کاغلط استعمال کرکے مالی دھوکہ دہی میں ملوث پایاگیا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عاطف کی اہلیہ نادیہ حسین کو واٹس ایپ پرکسی نےفیک کال کرکےرشوت کا مطالبہ کیا ، جس پرشکایت درج کرانیکےبجائے ، نادیہ حسین نے ایف آئی اے پرہی الزام لگایا۔








