ڈینور ہوائی اڈےپرامریکی طیارے میں آگ لگ گئی

0
175
ڈینور ہوائی اڈےپرامریکی طیارے میں آگ لگ گئی

ہاٹ لائن نیوز : ڈینور ہوائی اڈے پر یو ایس ایئر لائنز طیارے میں آگ لگ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کیمطابق ، جمعرات کے روز ڈینور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی ایئر لائن کے ایک طیارے کو آگ لگ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ، طیارے میں سوار 178 مسافروں کو بحفاظت خالی کرالیا گیا ہے۔ کچھ مسافر امریکی ہوائی جہاز کےگیٹ پر کھڑے تھے جب ہوائی جہاز میں زیادہ دھواں پھیل گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انجن میں وائبریشن کیوجہ سے ، جہاز کو ڈینور کیطرف موڑ دیا گیا اور محفوظ طریقے سے اترا ، لیکن پھر انجن کو آگ لگ گئی ،خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا ، اور فائر فائٹرز نے جلدی سے آگ بجھا دی۔

Leave a reply