خدیجہ شاہ کی قسمت کا فیصلہ محفوظ

0
139

 

ہاٹ لائن نیوز : نو مئی کو اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کا مقدمہ میں گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

عدالت میں وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل کر لیے گئے جسکے بعدعدالت نے خدیجہ شاہ کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت نے وکلاء اور ایف آئی اے پراسکیوٹر کی جانب سے دلائل کے بعد ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا ۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے خدیجہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ۔خدیجہ شاہ نے اپنی ضمانت سمیرا کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کررکھی ہے ۔

Leave a reply