کوسٹ گارڈز اورمنشیات فروشوں کےمابین جھڑپیں ، چاراہلکارزخمی

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے شہرسجاول کےعلاقے جاتی میں گاؤں کے قریب چیکنگ کے دوران کوسٹ گارڈز اور منشیات فروشوں کے مابین تصادم پھیل گیا ، جس میں چاراہلکار زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کےبعد ، منشیات فروش منشیات والی گاڑیوں سمیت فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے ۔
اس واقعےکےبعد ، جاتی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم منشیات فروشوں اور انکے35سے 40 ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ، لیکن پولیس پھر بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔









