ذیابیطس کندھوں میں دردکاسبب کیسےبنتاہے؟

0
167
ذیابیطس کندھوں میں دردکاسبب کیسےبنتاہے؟

ہاٹ لائن نیوز : ذیابیطس ایک بیماری ہےجونہ صرف بلڈشوگرکی سطح میں اضافہ کرتی ہے بلکہ جسم کےدوسرےحصوں کو بھی شدیدمتاثرکرتی ہے۔ ان میں سے ایک پریشانی کندھےمیں دردہے ، جو ذیابیطس کے مریضوں میں بیحد عام ہے۔ زیادہ تر لوگ اسکو معمول کے درد کےطور پرنظرانداز کرتےہیں ، لیکن حقیقت میں یہ ایک خاص بیماری کی علامت ہوسکتی ہے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ ذیابیطس کندھوں کے درد سے کیوں دوچار کرتاہے، اور اس سے کیسےچھٹکارا حاصل کرسکتےہیں؟

ماہرین کے مطابق ، جب بلڈشوگرکی سطح زیادہ ہوتی ہے تو ، اسکا اثر ہمارے جوڑ ، پٹھوں ، ہڈیوں پربھی پڑتا ہے۔ ذیابیطس کے مریض کے کندھے کے جوڑ میں لچک کم ہونا شروع ہوجاتی ہے جسکی وجہ سےکندھوں کیلیےحرکت کرنامشکل ہوجاتاہے۔

Leave a reply