
ہاٹ لائن نیوز : ریاستہائے متحدہ امریکہ نے ایک نئی تحقیق میں دعوی کیا ہے کہ کووڈ 19 ویکسین کچھ لوگوں میں “پوسٹ ویکسینیشن سنڈروم” (پی وی) کا سبب بن رہی ہے۔ اس سنڈروم کے حیاتیاتی عوامل کے بارے میں زیادہ معلومات موجود نہیں ہیں ، تاہم ، تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرہ افراد ورزش میں شدید تھکاوٹ ، سننےمیں رکاوٹ ، ذہنی دھند ، بے خوابی ، دل کی دھڑکن ، کانوں میں شور ، چکر آنا ، پٹھوں میں دردکا احساس رکھتے ہیں۔ دیکھا ہے کہ یہ علامات ویکسین کے ایک یا دو دن کے اندر ظاہر ہوتے ہیں ، وقت کیساتھ ساتھ زیادہ سخت ہوسکتے ہیں اور زیادہ دیرتک چل سکتےہیں۔
دنیا بھر کے ہزاروں افراد نےیہ دعوی کیا ہے کہ اس ویکسین سے انکی صحت کو طویل مدتی نقصان پہنچا ہے ، حالانکہ اس ویکسین نےلاکھوں جانوں کوبچانےمیں بھی مددکی ہے۔









