ٹائم اسکوائر پر نماز تراویح کی وڈیو سوشل میڈیاپروائرل

ٹائم اسکوائر پر نماز تراویح کی وڈیو سوشل میڈیاپروائرل
ہاٹ لائن نیوز : امریکی شہر نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر ، بڑی تعداد میں مسلمان روزہ افطارکرنےاور تراویح کی نماز کی ادائیگی کیلئے جمع ہوئے۔
ٹائمز اسکوائر پر نماز کی ادائیگی کیلئے ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہورہے ہیں جسمیں جماعت میں بڑی تعداد میں مسلمان کونمازاداکرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
تراویح کی نماز کے دوران ، کچھ لوگوں نے فلسطینی پرچم کی سرخ ، سفید ، سبز اور کالی ٹوپیاں پہنی تھیں اور فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لئے فلسطینی مزاحمت کی علامت بننےوالااسکارف بھی پہن رکھاتھا۔
ان وائرل ویڈیوزکے ذریعہ سوشل میڈیاصارفین کو اچھی طرح سے پسندکیاگیاہے ، اور نمازیوں پر زور دیاجارہا ہے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کویادرکھیں۔









