ذائقے چکھ کرنقل تیارکرنےوالی الیکٹرانک زبان

ذائقےچکھ کرنقل تیارکرنےوالی الیکٹرانک زبان
ہاٹ لائن نیوز : امریکہ کےماہرین نے ایک “الیکٹرانک زبان” تیار کی ہے جومچھلی کے سوپ اورکیک جیسے ذائقوں کو محسوس کرتی ہے اور انکو دوبارہ تخلیق کرسکتی ہے۔ تاہم ، اب بھی خوشبو اور دیگرعوامل کومکمل طور پر محسوس کرنے سےقاصر ہے۔
اس جدید ٹیکنالوجی کو اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے تیار کیا ہے ، جس کی سربراہی یزان جیا نے کی ہے ، جسے “ای ٹیسٹ” کہا جاتا ہے۔ یہ نظام کھانے کے نمونوں کا تجزیہ کرنےکیلے اور کسی شخص کے منہ میں انکے ذائقہ کو دوبارہ تخلیق کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی بنیادی طور پر پانچ بڑے کیمیکلز پر مبنی ہے ، جو بنیادی ذائقوں کی نمائندگی کرتی ہے۔
نمک ،کھٹا۔ ،میٹھا: کڑوا:امامی)گ وشت کی طرح ذائقہ)
یہ سسٹم سینسروں کے ذریعہ کھانے میں موجود ان اجزاء کی مقدارکا پتہ لگاتاہےاوراس ڈیٹاکوڈیجیٹل سگنلزمیں تبدیل کرتاہے ، اور پھر ایک چھوٹی سی نالی کے ذریعے کسی شخص کی زبان میں پمپ کے ذریعے ذائقہ دار ہائیڈروجیل کی ایک خاص مقدار فراہم کرتا ہے۔








