جماعت اسلامی کی پریس بریفنگ کے دوران ایم پی اے محمد فاروق سمیت کارکنان کی گرفتاری

0
104
جماعت اسلامی کی پریس بریفنگ کے دوران ایم پی اے محمد فاروق سمیت کارکنان کی گرفتاری

کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر جماعت اسلامی کی جانب سے کی جانے والی پریس بریفنگ کے دوران پولیس نے سندھ اسمبلی کے رکن محمد فاروق اور متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کی جانب سے کارروائی کے دوران پریس بریفنگ میں موجود جماعت اسلامی کے کارکنان کو منتشر کر دیا گیا۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب جماعت اسلامی کے نمائندے میڈیا سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر محمد فاروق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جماعت اسلامی ملک میں جاری ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں اور پرامن انداز میں پریس بریفنگ کرنا ان کا حق ہے۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر اظہارِ رائے سے روکا گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر دیے جانے والے دھرنے کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم جماعت اسلامی اپنا دھرنا بھی دے گی اور پریس بریفنگ بھی منعقد کرے گی۔

Leave a reply