پنجاب : جیلوں کوشمسی توانائی میں منتقل کرنےکافیصلہ

ہاٹ لائن نیوز :پچھلے سال ، بجلی اور گیس کے بلوں میں ریکارڈاضافے کے بعد ، حکومت پنجاب نےصوبے کی تمام جیلوں کو شمسی توانائی میں منتقل کرنیکافیصلہ کیاہے۔
اس سلسلےمیں محکمہ داخلہ پنجاب نےوزیراعظم پنجاب مریم نواز کو منظوری کیلئے حتمی منصوبہ پیش کیا۔
محکمہ داخلہ نے نیشنل ریڈیو اور ٹیلی مواصلات کارپوریشن کےاشتراک سے پنجاب کی تمام جیلوں کاایک تفصیلی سروےمکمل کیا۔ سروےکےدوران ، جیلوں میں شمسی توانائی کی منتقلی کیلئے لاگت کا تخمینہ لگایاگیاتھا۔جوایک سال کےبلوں سےبھی کم لاگت بنتاہے۔









