امتحان کےدوران نقل کرانےوالی ٹیچرکی شامت آگئی

0
155
امتحان کےدوران نقل کرانےوالی ٹیچرکی شامت آگئی

ہاٹ لائن نیوز : تعلیمی نظام میں شفافیت اور سالمیت کو یقینی بنانیکے لئے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، لیکن کچھ لوگوں کی لاپرواہی اور غلط سلوک ان کوششوں کو نقصان پہنچاتاہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ مدھیہ پردیش میں پیش آیا ، جہاں ایک استاد امتحان کےدوران طلباء کو نقل کروانےپرپھنس گئی۔

یہ واقعہ 25 فروری کو اسوقت پیش آیا جب پرائمری اسکول کے اساتذہ کو طلباء کو ٹیسٹ ہال میں مدد فراہم کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اسنے خود ریاضی کے سوالات کو حل کیا اور انہیں بلیک بورڈ پرلکھ کر طلباءکونقل کرنے کاموقع فراہم کیا۔ تاہم ، کسی نےیہ سب ریکارڈ کرلیااور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ، جس کے بعد معاملہ وائرل ہوا۔

جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوگئی ، ضلعی انتظامیہ نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا۔ ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی فوری تحقیقات کاحکم دیا۔ امتحان کے دوران ، خاتون اساتذہ کیخلاف نقل کروانےکے الزامات درست ثابت ہوئے ، جسکے نتیجے میں ٹیچرمعطل کردی گئی۔

Leave a reply