ٹرمپ نےایلون مسک کےپاؤں چوم لیے

0
140
ٹرمپ نےایلون مسک کےپاؤں چوم لیے

ہاٹ لائن نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مصنوعی ذہانت کی شرارت سے محفوظ نہیں رہ سکے ، اور انکی ویڈیو ایک سرکاری آفس ٹی وی پر لاگئی گئی کہ ناظرین دنگ رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، یہ اقدام ہیکرز نے کیا جب امریکی سرکاری دفتر میں ٹیلی ویژن پر جعلی ویڈیو پر مبنی ویڈیو چلائی گئی ، جس میں ٹرمپ کوایلون مسک کے پاؤں کو چومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوگئی ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوا۔

اے آئی کی مدد سے بنی ایک جعلی ویڈیو پیر کو ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے دفتر میں چلایا گیا۔ ویڈیو کا عنوان “لانگ لائیو دی ریئل کنگ” تھا جس میں ٹرمپ اور مسک کی دوستی کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ کوئی نہیں جانتا ہے کہ یہ ویڈیو کس نے بنائی ہے ، لیکن جیسے جیسے ویڈیو وائرل ہوا ، ٹرمپ کے شائقین کو صدمہ لگ گیا۔

یہ ویڈیو امریکی سرکاری آفس ٹیلی ویژن پر ایک سے زیادہ بار چل رہی تھی ، جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔ لوگوں نے سوشل میڈیا پر سختی سے رد عمل کا اظہار کیا ، یہ سوچ کر کہ کیا کسی نے نظام کو ہیک کیا ہے یا جان بوجھ کر انکا مذاق اڑایا گیاہے۔

Leave a reply