نوبیاہتا دلہن کی پراسرارموت ، لاش برآمد

0
135
نوبیاہتا دلہن کی پراسرارموت ، لاش برآمد

ہاٹ لائن نیوز : ایک نوبیاہ دلہن کی لاش کراچی کے محمود آباد کے ایک مکان سے برآمد ہوئی۔

آج صبح ، ایک نوبیاہتا دلہن کی لاش کشمیر کالونی بابا چوک گلی نمبرایک کے ایک مکان سے ملی، واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر ، پولیس موقع پر پہنچی اوردلہن کی لاش کو قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

اس خاتون کی شناخت 32 سالہ رخسانہ کےنام سےہوئی تھی۔ ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان کیمطابق ، اس خاتون کی شادی دو دن قبل ہوئی تھی اور اس عورت کا بدھ کوولیمہ تھا۔ عورت اور اسکے شوہر کی دوسری شادی تھی۔ اس خاتون کے پہلے شوہر کا پانچ سال قبل انتقال ہوگیا تھا۔

ایس ایچ او نے کہا کہ شوہر اوردلہن کے بھائیوں کا دعوی ہے کہ اس خاتون کی موت دل کا دورہ پڑنےکیوجہ سے ہوئی ہے۔ اس خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ موت کیوجہ کا تعین کریگی ۔

Leave a reply