شعیب شاہین اور فواد چوہدری کاجھگڑا ؛ پی ٹی آئی شعیب شاہین کےساتھ کھڑی ہو گئی

0
164
شعیب شاہین اور فواد چوہدری کاجھگڑا ؛ پی ٹی آئی شعیب شاہین کےساتھ کھڑی ہو گئی

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی نےشعیب شاہین اور فواد چودھری کےجھگڑےمیں شعیب شاہین کی حمایت کا اعلان کیاہے، سیاسی کمیٹی نے کہا کہ مشکل وقتوں میں جانیوالوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے ، بانی 26 ویں ترمیم کے بعد لاپتہ ہونیوالوں کا فیصلہ کرینگے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوا ، جسکی سربراہی سلمان اکرم راجا نےکی۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے ایک اجلاس میں ، تمام ممبروں نے متفقہ طور پر اس قرارداد کی منظوری دی کہ شعیب شاہین اور فواد چوہدری جھگڑےمیں وہ شعیب شاہین کیساتھ ہیں۔

سیاسی کمیٹی نے متفقہ طور پر شعیب شاہین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے مشکل وقتوں میں پارٹی چھوڑ دی انکی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

Leave a reply