ایک اور ہندوستانی کامیڈین رنویر کی لگائی آگ میں پھنس گئے

0
181
ایک اور ہندوستانی کامیڈین رنویر کی لگائی آگ میں پھنس گئے

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستان کے معروف یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ اسوقت اپنے متنازعہ تبصروں کیوجہ سے شدیدسوشل میڈیا ٹرولنگ میں مبتلا ہیں۔ سیمے رائنا کے شو ‘انڈیا گوٹ لیٹنٹ’ کے بارے میں انکے بیان نے تنازعہ اٹھایا ، جسکے بعد ان پر سوشل میڈیا پر تنقیدکی جارہی ہے۔ کامیڈین انبھو سنگھ بھی اس متنازعہ واقعے میں پھنس چکے ہیں ۔

ہندوستانی میڈیا کیمطابق ، انوبھو سنگھ بسی کےمزاحیہ شو ، جو لکھنؤ میں منعقد ہورہے تھے ، کواچانک منسوخ کردیا گیا۔ وہ اسوقت مزاحیہ شو کی میزبانی کررہےتھے۔

یہ خبرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اورسوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوئی اور شائقین کی مختلف رائے دیکھنےکوملیں ،کچھ مداحوں نے اس فیصلے کی حمایت کی ، جبکہ کچھ اس پر تنقید کرتے ہیں اور اسکوزیادتی قراردےرہےہیں۔

Leave a reply