خاتون پولیس اہلکار سعودی عرب میں خواتین کی اسمگلنگ میں ملوث

0
161
خاتون پولیس اہلکار سعودی عرب میں خواتین کی اسمگلنگ میں ملوث

ہاٹ لائن نیوز : ایف آئی اے امیگریشن نےسعودی عرب میں 4 خواتین کواسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان ایف آئی کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کےبہانے خواتین کی سعودی عرب میں اسمگل کرنیکی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ، 4 خواتین کو آف لوڈ کیا گیا ،

ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ خواتین عمرہ ویزا پر سعودی عرب جارہی ہیں۔ متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کیلئے سعودی عرب بھیجاجارہاتھا۔

ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آسیہ نامی خاتون متاثرہ خواتین کو سعودی عرب بھیجنے میں ملوث تھی۔ متاثرہ خواتین کے اخراجات آسیہ نامی خاتون برداشت کررہی تھی۔

Leave a reply