فواد چوہدری اور شعیب شاہین کی ایک دوسرےپرتھپڑوں کی بارش

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر ایک تلخ کلامی کے بعد پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری اور بیرسٹر شعیب شاہین کےدرمیان جھگڑاہوگیا، جس کے دوران فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا۔
یہ واقعہ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر5میں پیش آیا ، جہاں دونوں رہنماؤں کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ، جو بعدمیں ہاتھاپائی میں بدل گیا۔ شعیب شاہین تھپڑکھانےکے بعد زمین پر گرے اور انکا بازو زخمی ہوگیا۔
تنازعہ کے دوران ، دونوں رہنماؤں نےایک دوسرےکوگالیاں دیں ، جسکے بعد جیل کے عملے نے فوری طور پر مداخلت کی اوردونوں کو ایک دوسرےسےالگ کردیا۔







