تین سو کلومیٹر لمبی ٹریفک جام ، دو دن سےگاڑیاں پھنسی ہیں

0
131
تین سو کلومیٹر لمبی ٹریفک جام ، دو دن سےگاڑیاں پھنسی ہیں

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستان میں شہری 3سو کلومیٹر طویل ٹریفک جام میں پھنس گئے۔

، مہا کمبھ فیسٹیول میں جانے والے ہزاروں افراد ٹریفک جام میں پھنس گئے تھے ، کچھ کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام 300 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے ، جس میں طویل فاصلےتک گاڑیاں دکھائی دیتی ہیں۔

مدھیہ پردیش پولیس کے مطابق ، شدید ٹریفک کیوجہ سے ، گاڑیوں کو پریاگ راج کے راستے پر جانے سے روکا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ، ٹریفک جام 2سو سے 300 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے ، جسکی وجہ سے آج پریاگ راج کا سفر کرنا ناممکن ہے۔

رپورٹ کے مطابق ، ٹریفک میں پھنسے ہوئے ایک شخص نے دعوی کیا ہے کہ گاڑیاں 48 گھنٹوں سے ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔ صرف 50 کلومیٹر سفر کرنے میں دس سے بارہ گھنٹے لگتے ہیں۔

Leave a reply