تاریخ میں یوم سیاہ سنہری حروف سےلکھاجائےگا

0
158
تاریخ میں یوم سیاہ سنہری حروف سےلکھاجائےگا

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پرآج یوم سیاہ منایاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے مینڈیٹ پر رکھی گئی تاریخی ڈکیتی کیخلاف احتجاج کر رہی ہے۔

علی امین گنڈاپور نےکہا ہے کہ لوگ پورے ملک میں پی ٹی آئی کارکنوں کیساتھ احتجاج میں بھی شامل ہیں ، اور آج کا دن سنہری حرفوں کے ساتھ لکھا جائیگا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ دنیا اور ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ جعلی انتخابات کو آزاد اور منصفانہ قرار دیا گیا ، جبکہ فارم 47 پر مبنی نااہل حکومت نے پاکستان کے ہر ادارے کو تباہ کردیا ہے۔

Leave a reply