ثانیہ مرزا کی وجہ سےبھینسوں کی دیکھ بھال کرنے والاکروڑ پتی بن گیا

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں بالی ووڈ کے مشہور کوریوگرافر اور ہدایتکار فرح خان کے ساتھ ‘یاروں کی بارات’ شو میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے کچھ دلچسپ لمحات شیئر کیے۔ شو میں ، بھوجپوری گلوکار اور اداکار کھسیاری لال یادو نے ثانیہ مرزا کے بارے میں گاناگایا ، جن میں سے ایک بہت مشہور “ٹینس والی سنیا دلہاکھوجلی پاکستانی” بھی گایا۔ جوبہت مشہورہوا۔
کھسیاری لال یادو ایک وقت بھینسوں کی دیکھ بھال کی تھی ، لیکن آج وہ اس گانے کی بدولت 20 کروڑ روپے سے زیادہ کےماالک بن گئے ہیں۔ انکےثانیہ مرزا کےبارےمیں گانے بھوجپوری فلم انڈسٹری میں بہت مشہور ہیں۔









