گوگل کاانسانوں کی طرح سوچنےوالااےآئی ماڈل متعارف

0
164
گوگل کاانسانوں کی طرح سوچنےوالااےآئی ماڈل متعارف

ہاٹ لائن نیوز ؛ گوگل نے جیمنی 2.0 کے نام سے ایک نیا اے آئی ماڈل جاری کیا ہے۔ یہ ماڈل سوالات کو چھوٹے مراحل میں تقسیم کرسکتا ہے تاکہ صارف کو بہتر جوابات مل سکے۔

گوگل نے سوشل میڈیا صارفین کے لئے اپنا تازہ ترین اے آئی ماڈل (جیمنی 2.0) متعارف کرایا ہے ، یہ ماڈل اے آئی چیٹ بوٹ کا مقابلہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جیسے ڈیپ سیک اور چیٹ جی پی ٹی۔

گوگل کے مطابق ، اس نے اس ماڈل کے تعارف میں تاخیر ضرور کی ہے، لیکن اسکا ماڈل فی الحال دنیا میں بہترین ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوگل کا نیا ‘جیمنی 2.0 فلیش سوچنے والا ماڈل’ اب کمپیوٹر اور موبائل دونوں ایپس پر استعمال کرنیکے لئے دستیاب ہے۔ اسے پہلی بار دسمبر 2024ء میں متعارف کرایا گیا تھا ، جسکا مقصد اوپن اے آئی اور ڈیپ سیک جیسی کمپنیوں کے دیگر جدید اے آئی سسٹم کا مقابلہ کرنا ہے۔

جیمنی کے دو نئے ورژن اب کمپیوٹر اور موبائل آلات پر تمام صارفین کیلئے دستیاب ہیں۔ یہ ماڈل پیچیدہ کاموں کو چھوٹے ، آسان مراحل میں تقسیم کرکے کام کرتے ہیں۔ اس سے جیمنی کو زیادہ درست جوابات دینے میں مدد ملتی ہے۔

Leave a reply