فلسطینیوں نےٹرمپ کے بیان پرشدیدردعمل دےدیا

ہاٹ لائن نیوز : غزہ کے شہریوں نے واضح کردیا ہے کہ وہ اپنی زمین چھوڑ کر مصر یا اردن منتقل نہیں ہونگے۔
جنوبی غزہ شہر رفاح کے رہائشی حاطم ازمم نے ٹرمپ کے اس بیان پر تنقید کی ، اے ایف پی کو بتایا کہ امریکی صدر غزہ کو کوڑے دان کے ڈھیر کے طور پر غور کررہے ہیں ، جبکہ یہ فلسطینی سرزمین تھی اور وہ اسے چھوڑنےکاسوچ بھی نہیں سکتے۔
ایحاب احمد نامی شہری نے کہا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو فلسطینی عوام کی اپنی زمین سے وابستگی کو نہیں سمجھ سکتے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم اپنی سرزمین پر ہی رہینگے، چاہے ہمیں خیموں میں یاپھرسڑکوں پر ہی کیوں نہ رہنا پڑے، لیکن ہم اسکو نہیں چھوڑیں گے۔









