پاکستان کاتجارتی خسارہ 13.38 بلین تک پہنچ گیا

0
161
پاکستان کاتجارتی خسارہ 13.38 بلین تک پہنچ گیا

ہاٹ لائن نیوز : ملک کا بیرونی تجارتی خسارہ 13.38 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ جولائی سے جنوری تک ، تجارتی خسارے میں 2.8 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کیمطابق ، گذشتہ سات مہینوں میں پاکستان کی برآمدات میں 10 فی صد کا اضافہ ہوا ، جسکی مجموعی قیمت 19.55 ارب ڈالر ہے۔ دوسری طرف ، درآمدات میں 7 ٪ کا اضافہ ہوا ، جسکی وجہ سے درآمدی حجم 33 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

اس سال جنوری میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 2.21 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ تجارتی خسارے میں مسلسل اضافے کیوجہ سے معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

Leave a reply