کون سے ممالک سیاحت یا ٹرانزٹ ویزاپرعمرہ کرسکیں گے؟

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لئے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ اب جی سی سی کے رہائشی عمرہ ویزاکےعلاوہ سیاحتی ویزا اور ٹرانزٹ ویزاپر عمرہ ادا کرسکیں گے۔
وزارت کے مطابق ، سعودی حکومت عمرہ کرنیوالوں کے لئے ویزا کے مختلف اختیارات فراہم کررہی ہے ، جن میں عمرہ ویزا ، خاص طور پر عمرہ کے لئے ، مختصر قیام کے لئے ٹرانزٹ ویزا اور سیاحتی ویزا سعودی عرب اور عمرہ کا سفر کرنےکیلیےہے۔
لہذا ، حج اور عمرہ کی وزارت سعودی کے اعلان کے مطابق ، جی سی سی کے شہری سیاحتی ویزا یا ٹرانزٹ ویزا پر عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔ ان ممالک میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، کویت ، قطر ، بحرین اور عمان شامل ہیں۔









