امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہندوستانیوں کی فہرست تیار

0
164
امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہندوستانیوں کی فہرست تیار

ہاٹ لائن نیوز : ٹرمپ انتظامیہ کا ہندوستانی غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن شروع ، امریکی فوجی پرواز غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ ہندوستان روانہ ہوگئی ۔

ایک امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنیکی شرط پر کہا کہ سی 17 طیارہ ہندوستان روانہ ہوا ہے ، لیکن ہندوستان پہنچنے میں کم از کم 24 گھنٹے لگیں گے۔

ٹرمپ نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی بے دخل مہم کا آغاز کرنیکا وعدہ کیا ، امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے 18،000 غیر قانونی ہندوستانی شہریوں کی ابتدائی فہرست مرتب کی ہے ، جو مجموعی طور پر 1.5 ملین افراد کی فہرست کاکچھ حصہ ہیں جن کو جلاوطن کرنا پڑرہاہے۔ تاہم ، یہ واضح نہیں ہے کہ پیر کو روانہ ہونیوالی پرواز میں کتنے لوگ سوار تھے۔

ریاستہائے متحدہ میں تقریبا 7لااکھ25ہزار غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن رہتے ہیں ، جو میکسیکو اور ایل سلواڈور کے بعد غیر قانونی مہاجرین کی تیسری بڑی تعداد ہے۔

Leave a reply