پاکستان کا کشن گنگا اور ریتلے ڈیموں کےمعاملےپرغیر جانبدار ماہر کیساتھ تعاون کرنے کا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان نے کشن گنگا اورریتلےڈیموں پر شدید اعتراضات اور تحفظات کے باوجود غیرجانبدار ماہرسےتعاون کرنیکا فیصلہ کیاہے۔ پاکستان سندھ طاس معاہدے میں تنازع کے حل کیلیے تعاون کریگا۔
عالمی بینک نےکشن گنگا اورریتلےڈیموں پر پاکستانی اعتراضات پرغیرجانبدار ماہر کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کیمطابق پاکستان غیر جانبدار ماہر کیبجائے ثالثی عدالت سے حل کرنا چاہتا ہے۔ غیرجانبدار ماہر نے اپنے دائرہ اختیار کےحق میں فیصلہ دیا ہے ، ہندوستان اس فیصلے کو اپنی فتح کے طور پر غور کررہا ہے۔
تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ تنازع کے حل کے لیے تعاون کریگا، ڈیموں پراعتراضات کیلیےغیرجانبدارماہرفراہم کیاجائیگا۔









