
ہاٹ لائن نیوز : مہران یونیورسٹی کےطلباء نے لیزر گن سے لیس روبوٹ ہتھیاروں کانظام تیارکیا ہے۔
مہران یونیورسٹی کے طلباء نے ایک لیزر گن سے لیس روبوٹ بنایاہے ، جو بغیر گولہ بارود کے روشنی کی رفتار سے دشمن کو نشانہ بنانیکے قابل ہے۔
اس روبوٹ میں جانیں ضائع ہونیکے بغیر زمین اور ہوا سے کسی بھی جارحیت کوشکست دینےکی صلاحیت ہوگی۔
مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی خیر پور کیمپس کے طلباء نے پاکستان کے دفاعی خودانحصاری کومستحکم کرنیکے لئے مصنوعی انٹیلیجنس روبوٹ گاڑی تیار کی ہے ، جو سیکنڈوں میں اپنے ہدف کو جلاکربھسم کرنیکے قابل ہے۔
یہ ٹیکنالوجیز دفاعی شعبےمیں دنیا کےچار ترقی یافتہ ممالک استعمال کررہےہیں۔ اگر یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں استعمال ہوتی ہے تو ، پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا اوردنیابھرکا پانچواں ملک بن سکتاہے۔








