تھائی لینڈ : ہم جنس پرستوں کی شادی کوقانونی حیثیت دےدی گئی

ہاٹ لائن نیوز : تھائی لینڈ میں ہم جنس شادیوں کی اجازت دی گئی اور بنکاک میں سینکڑوں جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
تھائی شہر بنکاک ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو قانونی حیثیت دینے والا پہلا جنوب مشرقی ایشیائی ملک بن گیا ہے۔
اس تاریخی قانون کو تھائی پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا اور اسکوگزشتہ سال ملک کےبادشاہ کی منظوری ملی تھی۔
نئے قانون کے تحت ہم جنس پرست جوڑے مکمل قانونی، مالی اور طبی حقوق کیساتھ ساتھ گودلینے اور وراثت کےحقوق بھی لےسکتےہیں۔
سیام پیراگون شاپنگ سینٹرمیں کم از کم 2سوجوڑےشادی کیلئے سائن اپ کرتےتھے ، جہاں مقامی حکام نےاس پروگرام کومنظم کیا۔









