عمران خان کوجیل میں رکھنے کا پی ٹی آئی کاہدف مکمل ہو گیا، فیصل واوڈا

0
167
عمران خان کوجیل میں رکھنے کا پی ٹی آئی کاہدف مکمل ہو گیا، فیصل واوڈا

ہاٹ لائن نیوز : سینیٹر فیصل واوڈا نے عمران خان کے مذاکرات ختم کرنیکے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کا ایک ہی مقصد ہےکہ پی ٹی آئی کے بانی جیل میں ہی رہیں۔

فیصل واوڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم کو پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق رات ہیں، پی ٹی آئی اورحکومت کا ایک ہی مقصد تھا، پی ٹی آئی اور حکومت دونوں چاہتےتھے کہ پی ٹی آئی کے بانی جیل میں ہی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کارڈ کا انتظار کرنیوالے پلے کارڈز لیکر پھرتے رہیں گے، سارا مزہ پی ٹی آئی والوں کیلیے ہے اور مسائل بانی پی ٹی آئی کیلیے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا ہدف حاصل کرلیاگیا، وہ اقتدار، دولت اور سہولت کے مزے لیتے ہوئے اسطرح حکومت چلاتے رہیں گے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ لوگ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ تیار نہیں اور یہ لوگ خوش بھی ہیں، مذاکرات کے لیے مخلص ہونا ضروری ہے لیکن پی ٹی آئی قیادت بانی کو جیل میں رکھناچاہتی ہے۔

Leave a reply