نعمان علی ٹاپ 10 بولرز میں شامل ہوگئے

0
192
نعمان علی ٹاپ 10 بولرز میں شامل ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹیں لینےوالےقومی ٹیم کے اسپنر ساجدخان 18 درجے ترقی کرکے 23 ویں نمبرپرآگئے ہیں جبکہ نعمان علی 2 درجے ترقی کے بعد کیریئرکی بہترین 9ویں پوزیشن پر پہنچ چکےہیں۔

ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں ہندوستان کے جسپریت بمراہ 908 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 841 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 10 ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں صرف نعمان علی شامل ہیں۔

Leave a reply