کار چوری کیس: ایک ملزم ہلاک، دو فرار

ہاٹ لائن نیوز : ٹیکسلا میں رات گئے کار چوری کرکے فرار ہونیوالا ایک ملزم مارا گیا جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت موسیٰ خان کے نام سے ہوئی، جس پر لاہور اور راولپنڈی میں کار چوری کے درجنوں مقدمات درج تھے۔
پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا تو ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔









