تین روز قبل اغواہونےوالےشہری کی لاش مل گئی

0
187
تین روز قبل اغواہونےوالےشہری کی لاش مل گئی

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے مختلف علاقوں سے پلاسٹک کے ڈرموں سے 2 شہریوں کی لاشیں ملنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن سے اقبال احمد نامی مغوی شہری کی لاش پلاسٹک کے ڈرم سے ملی ہے جسے تین روز قبل اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد شہری کے اغوا کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ .

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے شہری سے پانچ لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر کے بعد اے وی سی سی نے کیس پر کام کیا جس کے بعد اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

دریں اثناء کراچی میں گلزار ہجری کنیز فاطمہ سوسائٹی لبابہ ہائٹس کے قریب پارکنگ سے 45 سالہ شخص کی دن پرانی لاش ایک ڈرم کے اندر سے ملی۔ پولیس کے مطابق اے وی سی سی کی ٹیم قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave a reply