وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے نئی پالیسی تیار کر لی

0
168
وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے نئی پالیسی تیار کر لی

ہاٹ لائن نیوز: وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلیے نئی پالیسی تیار کر لی، عازمین حج کیلیے پاکستان سے سرکاری اہلکار تعینات کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ عازمین حج کی معاونت اور فرائض کی ادائیگی کیلیے 600 سرکاری اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کیمطابق 150 عازمین حج کیلیے ایک ناظم جبکہ مجموعی طور پر 600 ناظمین کا تقرر کیا جائیگا۔

وزارت مذہبی ذرائع کیمطابق حجاج کرام اپنے گروپ ناظم کی قیادت میں ایئرپورٹ پر جمع ہونگے، ناظم پاکستان سے روانگی اور واپسی تک پورے گروپ کا نگراں ہوگا، جو پاکستان سے آنے والے عازمین کیساتھ جائے گا اور ان کے ساتھ قیام کریگا۔

ذرائع وزارت مذہبی امور نے فلائٹ شیڈول کے اعلان کیساتھ ہی حجاج کرام کو ناظم کیجانب سے آگاہ کیا جائیگا۔

Leave a reply