
ہاٹ لائن نیوز : روسی ہیکرز نے مختلف ممالک کے حکمرانوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
روس سے منسلک ہیکرز نے ای میلز کے ذریعے دنیا بھر کےحکومتی وزراء اور عہدیداروں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو نشانہ بنانا شروع کر دیاہےاور انہیں میسجنگ ایپ پر یوزر گروپس میں شامل ہونیکا کہاہے۔
دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق، ایک روسی ہیکنگ گروپ ایک نئی چال آزما رہا ہے۔ برطانوی سائبر سیکیورٹی ماہرین نے اس گروپ کو روس کی انٹیلی جنس ایجنسی سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ برطانیہ اور اس جیسے دیگر ممالک کی سیاست میں اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہیکر کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ متاثرہ کے واٹس ایپ پیغامات پڑھ سکتا ہے اور ان کا ڈیٹابھی چوری کر سکتا ہے۔







