190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کافیصلہ آج دن ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائیگا

0
124
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کافیصلہ آج دن ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائیگا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج دن ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائیگا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 3 بار مؤخر کیاجاچکا ہے۔

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کے ریفرنس پر 18 دسمبر 2024ءکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلیے پہلے 23 دسمبر اور پھر 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی، پھر 13 جنوری کی تیسری تاریخ دی، تاہم اس دن بھی فیصلہ نہ سنایا جا سکا اور اسے موخر کر دیا گیا۔

Leave a reply