ڈاکو خاتون کےصرف تھپڑ دیکھانے پرفرار ہوگیا

0
131
ڈاکو خاتون کےصرف تھپڑ دیکھانے پرفرار ہوگیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ڈاکو خاتون کو لوٹنے آیا لیکن اسکے تھپڑ دیکھانے کے بعد یو ٹرن لے کر واپس چلا گیا۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی میں خاتون نے ڈکیتی کرنے آئے ڈاکو کو خوفزدہ کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون گھر کے باہر کھڑی تھی اور ایک ڈاکو نے اسے مارنے کی کوشش کی۔

موٹرسائیکل پر سوار مسلح ڈاکو نے گھر کے باہر کھڑی خاتون کے سامنے اسلحہ تان لیا تاہم خاتون نے بغیر کسی خوف کے ڈاکو کو مارنے کے لیے ہاتھ بڑھا دیا اور ڈاکو وہاں سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ 7 جنوری کو پیش آیا اور ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Leave a reply