سعودی عرب: غیر ملکی مسافروں کیلیے نئی سفری ہدایات جاری

ہاٹ لائن نیوز : سعودی حکومت نےمسافروں کیلیےنئی سفری ہدایات جاری کردی ہیں۔
سعودی عرب نے نئے سفری رہنما خطوط میں گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین کو لازمی قرار دے دیا ہے، ایک سال سے کم عمر کے بچے ویکسین سے مستثنیٰ ہونگے۔
اس حوالے سے دنیا بھر کی تمام ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا گیا ہے، صحت سے متعلق نئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔
سعودی سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے جسے پہنچنے سے دس دن پہلے جاری کیا گیا ہو۔
سعودی سول ایوی ایشن کے سرٹیفکیٹ کیمطابق پولی سیکرائیڈ قسم کے لیے تین سال سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے، ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کنجوٹیڈ قسم کے لیے پانچ سال سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔









