نیو گوادر ایئرپورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز کی روانگی کب ہوگی؟

0
235
نیو گوادر ایئرپورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز کی روانگی کب ہوگی؟

ہاٹ لائن نیوز: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز آج مسقط کیلیے روانہ ہونیکا امکان ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی اس پرواز کو یکم جنوری کو روانہ ہونا تھا لیکن بعض انتظامی وجوہات کی بنا پر اسکوملتوی کر دیا گیا۔

گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح گزشتہ سال اکتوبر میں کیا گیا تھا اور اس ہوائی اڈے کو خطے کی فضائی کمپنیوں کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ آجکی پرواز ہوائی اڈے کو آپریشنل بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

Leave a reply