آئی جی پنجاب کےگھرکےقریب ڈکیتی کی واردات

ہاٹ لائن نیوز : آئی جی پنجاب عثمان انور کی رہائش گاہ کے سامنے گھر پر ڈکیتی کی کوشش کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ واقعہ سندر کے علاقے میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم عقبی سمت سے گھر میں داخل ہوئے۔
ڈاکوؤں نے چوکیدار اور دو گھریلو ملازموں کو کمرے میں بند کر دیا۔ تاہم خانساماں میں سے ایک کے دوسرے کمرے میں لے جانے پر اس نے ہنگامہ کھڑا کر دیا جس پر ملزم گھبراکرفرارہوگئے۔
پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائیگا اور اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔









