بھارت : خواتین کیلیے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار

0
174
بھارت : خواتین کیلیے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں ’ریپ کلچر‘ سماجی زوال کا عکاس ہے، اس کلچر نے گزشتہ برسوں میں بھارتی خواتین کی حفاظت کو متاثر کیا ہے۔

’ریپ کلچر‘ نے سماجی تانے بانے میں بے چینی اور عدم تحفظ کی فضا پیدا کر دی ہے، اس کے ساتھ ساتھ بدعنوانی، سرکاری اداروں کی غفلت، بے حسی اور انصاف کی فراہمی میں ناکامی بھارت میں ’ریپ کلچر‘ کے فروغ کی اہم وجوہات ہیں۔

مودی کے بھارت میں ہر 16 منٹ میں ایک عورت عصمت دری جیسے گھناؤنے جرم کا شکار ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے یہ جرائم پولیس کے ریکارڈ میں درج نہیں ہوتے۔

تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن کے 2018 کے سروے کے مطابق بھارت کو خواتین کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

انڈین نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ 2022 کے مطابق بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کے 445,256 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 31,516 کیسز جنسی تشدد کے تھے۔

حالیہ برسوں میں ہر سال اوسطاً 30,000 سے زیادہ ریپ کے واقعات رپورٹ ہوئے، نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو نے پچھلے سالوں میں صرف 27-28 فیصد کی سزا سنائی۔

Leave a reply