امدادی سامان لے کر 20 گاڑیوں کا قافلہ کرم کے لیے روانہ

0
214
امدادی سامان لے کر 20 گاڑیوں کا قافلہ کرم کے لیے روانہ

ہاٹ لائن نیوز : سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم کے لیے امدادی سامان لے کر 20 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کر دیا گیا ہے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے قافلے کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امدادی سامان کا قافلہ سخت سکیورٹی میں روانہ کیا گیا ہے، قافلے کی گاڑیوں میں کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروری اشیاء موجود ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومت اور مقامی عمائدین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد قافلے کو کل رات روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سامان کے 10 ٹرک بگن اور 12 گاڑیاں پاراچنار کے لیے روانہ ہوئے۔

ٹلپارہ چنار ہائی وے پر فرنٹیئر کور اور پولیس تعینات ہے، سیکیورٹی فورسز بھی سڑک پر گشت کر رہی ہیں۔

Leave a reply