علی امین گنڈا پور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دےدیا گیا

0
176
علی امین گنڈا پور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دےدیا گیا

ہاٹ لائن نیوز: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور عمر تنویربٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔

جسٹس طاہر عباس سپرا نے بدھ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تھانہ I-9 میں پی ٹی آئی راہنماؤں کی 2022 میں نااہلی کے خلاف احتجاج کیس کی سماعت کی۔

اس دوران پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اورواثق قیوم عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور اور عمرتنویر بٹ کو اشتہاری قراردے دیا جب کہ عامر کیانی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔

سماعت کے دوران فیصل جاوید کیجانب سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنیکی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply