راکھی ساونت کی عمرےسے نئے سال کی مبارک شروعات

0
191
راکھی ساونت کی عمرےسے نئے سال کی مبارک شروعات

ہاٹ لائن نیوز : راکھی ساونت نے ایک بار پھر عمرہ کر کے اپنے نئے سال کا آغاز کیا ہے۔

راکھی ساونت نے نئے سال کے آغاز پر عمرہ کرنیکی ویڈیو جاری کی ہے۔ راکھی ساونت اسوقت مدینہ منورہ میں ہیں جہاں سے وہ خانہ کعبہ جائیں گی اور عمرہ ادا کرینگی۔

اپنی ویڈیو میں راکھی نے کہا، “دنیا نیا سال منا رہی ہے، اور ہم یہاں زیارت پرہیں۔” اس روحانی سفر کیساتھ اپنے نئے سال کا آغاز کرنے سے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ 2025 میرے لیے حیرت انگیز ہوگا کیونکہ میں نے اسکی شروعات عمرے سے کی ہے۔ لوگ دعا کر رہے ہیں، اور میں اپنے تمام دوستوں اور ضرورت مندوں کے لیے دعا کر رہی ہوں۔ ہر ایک کو عقیدت اور سکون کے ساتھ عمرہ کرتے دیکھنا بہت اچھا احساس ہے۔

Leave a reply