بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی

0
173
بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی۔ جھلسنے کیوجہ سے متاثرہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

مذکورہ واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقہ مغل چوک میں پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتولہ کی دونوں بیٹیوں کو حراست میں لے لیا۔ مقدمے میں مقتول کی دو بیٹیوں کے ساتھ دو بیویوں کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی اکبر نے تین شادیاں کیں اور اسکے بارہ بچے ہیں، پہلی بیوی کا انتقال ہوچکا ہے، متوفی دو بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔

پولیس کیمطابق دونوں بہنوں نے پولیس کو بیان دیا کہ باپ نے ہم دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Leave a reply