پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی بیک فٹ پرچلی گئی

0
184
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی بیک فٹ پرچلی گئی

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا مشن مزید آگے نہیں بڑھ سکا، پی ٹی آئی نے مطالبات کو حتمی شکل دینے کے لیے تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کا مطالبہ کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات آج اڈیالہ جیل میں متوقع تھی جس میں کمیٹی نے مذاکرات کے تیسرے دور کیلیے مشاورت کرنی تھی۔

تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات تک تحریری مطالبات دینے سے تاحال ہچکچا رہی ہے، حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات کے ابتدائی مسودے کے بعد ملاقات پر بضد ہے، بیرسٹر گوہر نے مذاکراتی ٹیم کو تحریری مسودہ دینے کی سفارش بھی کی، تاہم بیرسٹر گوہر کی سفارش کے باوجود , مذاکراتی کمیٹی نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے؟

وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کیجانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹیوں کے دو اجلاس ہو چکے ہیں تاہم دونوں ہی بے نتیجہ ثابت ہوئے۔

حکومت تحریک انصاف کیجانب سے انکے تحریری مطالبات کا انتظار کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

Leave a reply