شاپنگ کے شوقین افراد کے لیےدبئی سے بڑی خبر

0
191
شاپنگ کے شوقین افراد کے لیےدبئی سے بڑی خبر

ہاٹ لائن نیوز : شاپنگ کے شوقین افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے، دبئی میں سال بھر شاپنگ کی تقریبات ہونگی، دبئی فیسٹیولز اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ نے نئے سال کا شاپنگ کیلنڈر جاری کردیا۔

شاپنگ کیلنڈر میں بہت سی ثقافتی سرگرمیاں، خریداری اور تفریحی تقریبات شامل ہیں۔ کیلنڈر پر پہلا ایونٹ دبئی شاپنگ فیسٹیول ہے، جو 6 دسمبر سے شروع ہوتا ہے اور 12 جنوری تک جاری رہتا ہے۔

چینی نیا سال 24 جنوری سے 2 فروری تک منایا جائے گا۔ اس دوران شہر بھر میں آتش بازی، ثقافتی پرفارمنس اور شاپنگ پروموشنز ہوں گے۔

دبئی فیشن سیزن بھی کیلنڈر کا حصہ ہے۔ جس کے دوران چاروں سیزن کے مجموعے پیش کیے جائینگے۔ رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحی کے دوران بھی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔

دبئی ای اسپورٹس اینڈ گیمز فیسٹیول 25 اپریل سے 11 مئی تک منعقد ہوگا۔ اس دوران شہر بھر میں سنسنی خیز ایکشن سے بھرپور ایونٹس ہونگے۔

دیوالی 17 سے 26 اکتوبر تک منایا جائے گا۔ اس دوران دبئی کے بڑے ریٹیلرز خصوصی پیکجز پیش کرینگے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے قومی دن سمیت مختلف تقریبات اس کیلنڈر کا حصہ ہیں۔

Leave a reply